ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پچاس مہاجرین کو ’دانستہ طور پر ڈبویا‘ گیا: عالمی ادارہ

پچاس مہاجرین کو ’دانستہ طور پر ڈبویا‘ گیا: عالمی ادارہ

Thu, 10 Aug 2017 17:42:16  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،10اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کا کہنا ہے کہ انسانوں کے اسمگلروں نے صومالیہ اور ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے پچاس تارکین وطن کو ’دانستہ طور پر ڈبویا‘ ہے۔ اس ادارے نے بچ جانے والے تارکین وطن کے ذریعے یمنی علاقے شبوہ کے ساحلی مقام پر 29 افراد کی قبروں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ اس عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ کم از کم 22 تارکین وطن اب بھی لاپتہ ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق قرن افریقہ سے تارکین وطن بحیرہ احمر عبور کر کے خلیجی ممالک تک پہنچنے کے لیے جنگ زدہ ملک یمن کا رخ کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق بدھ کے روز اسمگلروں نے 120 تارکین وطن کو یمنی ساحلوں کے قریب سمندر میں کودنے پر مجبور کیا۔


Share: